the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

(ایجنسی)
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین"اونروا" کی جانب سے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "انروا" کے ہائی کمشنر فیلپو گرانڈیو کی جانب سے غزہ کی پٹی کا معاشی محاصرہ ختم کرنے اور شہر کے تمام بیرونی راستے کھولنے کا مطالبہ حق بہ جانب اور قابل ستائش ہے۔ مصر کو فوری طور پر غزہ کی پٹی کی بیرونی راہداری کھول دینی چاہیے۔
 
خیال رہے کہ "اونروا" کے ہائی کمشنر مسٹر گرانڈیو نے اپنے ایک تازہ بیان میں غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ اور



مصر کی جانب سے رفح راہداری کی بندش "غیرقانونی اور غیراخلاقی" اقدامات ہیں۔
 
حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ "اونروا" کے سربراہ کا بیان غزہ کے موجودہ بحران کی عکاسی کر رہا ہے۔ غزہ کی پٹی دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بن چکی ہے جہاں آٹھ سال سے ڈیڑھ ملین آبادی بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں۔

فوزی برھوم نے کہا کہ ان کی جماعت "اونروا" کے سربراہ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے پرزور مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے عرب ممالک اور مسلم دنیا پر بھی زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے بیرونی راستے بالخصوص رفح راہداری کو مستقل طور پر کھلوانے کے لیے مصر پر دباؤ ڈالیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی محصورین غزہ کے لیے امدادی کارروائیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.